سیاسی دکان کھولنےوالوں کےگھروں سےکرمنلز کوپکڑیں گے،گورنر سندھ
کسی کوشہرکا امن خراب کرنے اجازت نہیں دیں گے،گورنر سندھ - فائل فوٹوکراچی:گورنر سندھ عشرت العباد نے واضح کیا ہے کہ پوش علاقوں میں سیاسی دکان کھولنے والوں کے گھروں سے بھی کرمنلزکو پکڑیں گے۔
کراچی کے نواحی علاقے دنبہ گوٹھ میں فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے زیراہتما م ٹراما سینٹراوراسکول کا سنگ بنیاد گورنراوروزیراعلیٰ سندھ نے رکھا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے پاک سرزمین پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ پوش علاقوں میں سیاسی دکان کھولنے والوں کے گھروں سے بھی کرمنلزکوپکڑیں گے۔
عشرت العباد نے واضح کیا کہ غریبوں کوجلانے کےبعد ان کے لواحقین کامعاوضہ کھانےوالے بھی نہیں بچیں گے،بلدیہ فیکٹری میں انسانوں کوجلانےوالوں کوسزااورپھانسی لگےگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جرائم پیشہ افرادکو کراچی سے ختم کرکے چھوڑیں گے۔80فیصد جرائم پیشہ ختم ہو گئے ،باقی 20فیصد رہ جانے والے کم درجے کے چھوٹے جرائم پیشہ ہیں،جس نے جرم کیا ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ اسے چوراہے پرلٹکائیں۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی کی ترقی میں نعمت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا جس رفتارسےنعمت اللہ نےکام شروع کیابعد میں آنےوالی سٹی گورنمنٹ نےمایوس کیا،نعمت اللہ خان ایک ایماندار اور دوراندیش ناظم کراچی تھے ۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کسی کوشہرکا امن خراب کرنے اجازت نہیں دیں گے،رینجرزاورپولیس نے جان کی قربانی دے کرامن بحال کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی مسائل پرنظر ہےاس لئے فوری طور پر10ارب روپے جاری کئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔