طالبان نے کابل حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کردی

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2016 08:19pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:افغان طالبان نے قطر میں کابل حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا۔

 اطلاعات کے مطابق تین سینئر طالبان رہنماؤں نے رواں ہفتے پاکستانی حکام سے  ملاقاتیں کیں،پاکستان میں افغانستان کے سفیرعمرزخیل وال نے ان ملاقاتوں کی تصدیق کردی ہے۔

افغان طالبان نے کابل حکومت سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا،ایک غیرملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے تین سینئر طالبان کمانڈرز نے پاکستان کا دورہ کیاتھا۔

ان کمانڈرز میں ملا سلام حنفی، ملا جان محمد اور مولوی شہاب الدین شامل ہیں،طالبان کمانڈرز نے پاکستانی حکام سے کئی ملاقاتیں کیں اور انہیں افغان حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ  حضرت عمرزخیل وال نے  ملاقات کی مزید تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی ہے۔