پاکستان پہلے سے زیادہ پُرامن اورخوشحال ہے،شہبازشریف
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے اعلان اورافراتفری پھیلانے کی ملکی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں۔آج وطن عزیز پہلے سے زیادہ پُرامن اور خوشحال ہے۔
لاہور میں رکن قومی اسمبلی اعجازالحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ پر امن، محفوظ اور خوشحال ملک ہے۔ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے جس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کی لاگت سے توانائی سمیت مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ احتجاجی اور افراتفری کی سیاست کرنے والے ملک میں ترقی کے عمل سے خائف ہیں۔
باشعور عوام ان سیاسی عناصر کے منفی ایجنڈے کا کسی صورت حصہ نہیں بنیں گے۔ اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کا کوئی جواز نہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔