حکومت کیخلاف بھرپو تحریک چلانے پر اتفاق
File Photoاسلام آباد :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں حکومت کیخلاف بھرپور اندازمیں تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کر کے انہیں دھرنے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔ شاہ محمود قریشی نے ق لیگ کی جانب سے پانامہ پیپرزکی تحقیقات کے لئے پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت پرچوہدری پرویزالہی کاشکریہ بھی اداکیا۔
اس موقعے پرچوہدری پرویزالہی نے کہا کہ جمہوری اداروں کے بچاو کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی ایک پیج پر آنا اور پی ٹی آئی کا ساتھ دینا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی میں ق لیگ کا کردار بہت اہم رہا۔ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی توٹی او آرز کمیٹی میں معاملہ حل ہو سکتا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مسلم لیگ ق کی طرح دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کرپشن کیخلاف پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔