کیا آپ لیموں پانی کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2016 07:27pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لیموں پانی ہماری صحت کی بحالی اور پورے طبعی نظام کو تروتازہ کرنے کیلئے  اچھا سمجھا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں خصوصی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس کا متحمل لیموں ہماری صحت کو بے تحاشہ فوائد پہنچاتا ہے۔

اگر کسی کو بھی خود کو توانا رکھنا ہو  تو روزانہ لیموں پانی کا ایک گلاس پیے۔

لیموں پانی کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

جلد کیلئے بہترین

روزانہ کی بنیاد پر لیموں پانی پینا آپ کی جلد کو تندرست رکھتا ہے اور اسے نکھارتا ہے۔یہ ایجنگ ، کیل اور جھریوں کو بھی کم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام کی بہتری

وٹامن سی سے مالا مال لیموں پانی آپ کے جسم کا مدافعتی نظام بہتر کرتا ہے اور وائرس اور بیکٹیریا کے حملوں سے مؤثر طریقے سے لڑتا ہے۔

منہ کی صحت

لیموں پانی پینے سے سانس سے بدبو اور مسوڑوں سے خون آنا بند ہوجاتا ہے۔ یہ دانت کے درد کو بھی کم کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں مفید

لائم میں پوٹاشیئم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لیموں پانی ہائی بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دباؤ میں آرام

لیموں پانی آپ کو ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے نکالنے میں مدد دیتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز