جڑانوالہ:زمین کے تنازع پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

شائع 23 اکتوبر 2016 07:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جڑانوالہ:جڑانوالہ میں زمین کے تنازع پر مخالف گروپوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ایک نواحی گاؤں میں زمین کا تنازعہ تصادم میں بدل گیا۔

 مخالفین نے دوسرے فریق کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے 2افراد جاں بحق اور7زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔