کراچی:عزیزآباد سے برآمد اسلحے کی تحقیقات میں عدم پیشرفت
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے عزیز آباد سے برآمد اسلحے کی تحقیقات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تحقیقات اور ذمہ داروں کی بھی نشاندہی کی گئی۔
کراچی میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی،4 اکتوبر 2016 کو عزیزآباد سے بڑی مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا۔
سیاسی جماعتوں نے فوری تحقیقات کا بھی مطالبہ کیاتاہم نتیجہ جوں کا توں،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے مطابق،تحقیقات کا سلسلہ جاری تو ہےلیکن 19دن گزرجانے کے باوجود تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔
اس تمام تر صورتحال کے باوجود تحقیقاتی اداروں کا یہ دعویٰ ہے کہ بہت جلد اسلحہ مکان میں ڈمپ کرنے والوں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔