سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن نے استعفیٰ دے دیا

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2016 09:21am
جسٹس اقبال حمید الرحمن نے استعفی آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت دیا - فائل فوٹو جسٹس اقبال حمید الرحمن نے استعفی آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت دیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

آج نیوزکو موصول ہونے والے استعفے کی کاپی کے مطابق  ،سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 206کے تحت دیا۔

انہوں نے اپنا استعفی صدرپاکستان کوبھجوادیا ہے،جسٹس اقبال حمید الرحمن نے اپنے خط میں استعفےٰ کی وجہ بیان نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق، جسٹس اقبال حمید الرحمن نے اپنا  استعفیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 74غیرقانونی بھرتیوں پر دیا۔

سپریم کورٹ نے 26 ستمبرکو  اسلام آباد ہائی کورٹ میں  2010 سے 2013 تک کی گئی 74تقرریوں کو غیرقانونی قراردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ تقرریوں میں اقربا پروری کا عنصرنمایاں ہے،2010 سے 2013 کے دوران جسٹس اقبال حمید الرحمن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے اوراس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے تقرریاں کی تھیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے سیکرٹری وقاص ملک ایڈووکیٹ اورسپریم کورٹ کے سینئروکیل عارف چوہدری نے جسٹس اقبال حمید الرحمن کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا تھا،اس کے بعد جسٹس اقبال حمید الرحمن نے عہدے سے استعفی دے دیا۔