نوازشریف پر جب دباؤپڑتا ہے کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے،عمران خان

شائع 24 اکتوبر 2016 10:31am
وزیردفاع نوازشریف کی کرپشن بچانے کے لیے کوشاں ہیں،عمران خان - فائل فوٹو وزیردفاع نوازشریف کی کرپشن بچانے کے لیے کوشاں ہیں،عمران خان - فائل فوٹو

اسلام آباد:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتے ہیں نوازشریف پر جب بھی کوئی دباؤپڑتا ہے کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت میں لیگی حکومت پرخوب گرجے برسے، انہوں نے کہا کہ وزیردفاع وزیر اعظم  نوازشریف کی کرپشن بچانے کے لیے کوشاں ہیں،عمران خان نے نوازشریف کو سیکیورٹی تھریٹ قراردے دیا۔

 عمران خان کا مزید کہنا ہےکہ حکومت فوج کو بدنام کررہی ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ اگرشوکت خانم پر الزامات تھے تو اس وقت  ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ جن ٹی اوآرز  پرنوازشریف کا احتساب ہو ان پر میرا بھی ہو۔

چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کو چیلنج کیا  اور کہاکہ ہم جیلوں میں نہیں جائیں گے ،آپ چھپتے پھریں گے۔

عمران خان اپنی گفتگو  کے دوران باربار موٹوگینگ کا بھی ذکرکرتے رہے۔