عمران خان کو ملکی استحکام عزیز نہیں، پرویز رشید
File Photoکراچی :وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کو ملک کا استحکام عزیز نہیں ہے۔
کراچی میں وفاق ی وزیراطلاعات پرویز رشید نے معروف قوال امجد صابری کی رہائشگاہ پراہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیااوروفاقی حکومت کی جانب سےاعلان کردہ ایک کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقعے پرمیڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیرنے عمران خان پرکڑی تنقیدکرتے ہوئےکہا کہ وہ الزامات لگانے کے بجائے ثبوت عدالت میں پیش کریں۔
انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان اوراعتزازاحسن جس اجلاس کی بات کررہے ہیں وہاں ان دونوں جماعتوں کے وزراعلیٰ بھی موجود تھے۔
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ انیس سواکاون سے اکتوبرکامہینہ وزیراعظم کے خلاف محلاتی سازشوں کامہینہ رہا ہے۔
انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ الزامات لگانے کے بجائے ثبوت عدالت میں پیش کریں ،وہ نادر شاہی سیاست کرتے ہیں انہیں پاکستان کا استحکام عزیز نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔