کوئٹہ حملہ:وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر تربیت اہلکاروں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹیلی فونک بات چیت میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوئٹہ سے ہرتعاون کیلئے تیار ہے، دہشتگردوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، یہ بزدلانہ کارروائی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کرنے کا پختہ عزم کرچکی ہے۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔