کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پردہشتگردوں کاحملہ ،61 اہلکارشہید
فائل فوٹوکوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں دہشتگردوں کے حملے میں 61افراد سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایف سی اہلکاروں سمیت 122زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق،رات 11بجے دہشتگردوں نے عمارت کے واچ ٹاور پر موجود سنتری کو نشانہ بنایا ،دہشتگرد وں نے فائرنگ اور دستی بم پھینکتے ہوئے ہاسٹل پر قبضے کی کوشش کی اورہاسٹل میں موجود کیڈٹس کو یرغمال بنالیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز موقعے پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا،آپریشن کے دوران فورسز نے ایک دہشتگرد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر 2دہشتگردوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نےموقع سے شواہد اکھٹے کرلئےہیں، مارے جانے والے دہشتگرد اور خود کش دھماکے میں ہلاک 2دہشتگردوں کے جسمانی اعضاء فرانزک معائنے کیلئے بجھوادیئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کوکلیئر کردیا۔
فورسز نے 3سے 4گھنٹے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام 200سے زائد کیڈٹس کو بازیاب کرالیا۔
دھماکوں کی زد میں آکر کئی سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے،زخمی اہلکارسول ، ایف سی ، سی ایم ایچ اور بولان میدیکل اسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔
حملے میں شہید پولیس رینک روٹس کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔