باجوڑایجنسی :گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،6افراد زخمی

شائع 25 اکتوبر 2016 11:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

باجوڑایجنسی :باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی میں گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3لیویز اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ بانڈہ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔