بلوچستان: مستونگ، فائرنگ، چار جاں بحق اور ایک زخمی
File Photo
کوئٹہ :بلوچستان میں مستونگ میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
بلوچستان میں ایک اور دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے اور اب مستونگ میں بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا ہے جبکہ ایک زخمی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشت گردوں نے سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے ساٹھ سے زائد اہلکاروں کو شہید کردیا تھا جبکہ کئی زخمی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔