کوئٹہ دہشت گردی، سول وعسکری قیادت کا اہم اجلاس

شائع 25 اکتوبر 2016 02:31pm
File Photo File Photo

کوئٹہ :کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سول و عسکری قیادت کا اہم  اجلاس ہوا ہے۔

یہ اجلاس کوئٹہ میں گورنرہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف راحیل شریف سمیت اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ اور اسکے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

زشتہ رات پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے سے ساٹھ سے زائد اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف سمیت دیگر حکام بھی کوئٹہ دورے پر پہنچ گئے ہیں اور وہاں پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔