شہید فوجی روح اللہ کو تمغہ جرات دینے کا اعلان
فائل فوٹوراولپنڈی :آرمی چیف راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے دوران شہید ہونے والے فوجی کمانڈو روح اللہ کو تمغہ جرات اور زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
کیپٹن روح اللہ پشاور سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ایلیٹ آرمی کے کمانڈو تھے ۔ انہوں نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران زخمی ہونے والے آرمی کے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دونوں جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور خودکش بمبار کو محدود کرکے کئی ریکروٹس کے جائے وقوعہ سے نکلنے میں معاونت کی۔
— ISPR (@ISPR_Official) October 25, 2016
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔