کور کمانڈر لیفٹیننٹ اوروزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات
فائل فوٹوکراچی: کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد بہتر بنانے پر غور کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیش رفت پرغورکیا گیا۔
ملاقات میں امن و امان سے متعلق گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی رفتارکا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا آئندہ اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔