آئی ایس پی آر: ورکنگ باونڈری، چپراڑ، بھارتی جارحیت، دو شہید، آٹھ زخمی

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2016 01:55pm
File Photo File Photo

راولپنڈی :آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  بھارتی فورسز کی ورکنگ باونڈری اور چپراڑ میں فائرنگ سے باالترتیب دو شہری شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے  ۔

 آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورکنگ باونڈری پر بھارتی  فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے  دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چپراڑ سیکٹر  میں بھی بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے اور پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاحال بھارتی جارحیت کے باعث آٹھ شہری زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کشمیر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں کرفیونافذ ہے جس سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے بیشتر حریت رہنماوں کو یاتو نظر بند یا پھر گرفتار رکھا گیا ہے جبکہ کشمیری رہنما یاسین کی جیل میں طبیعت بگڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور آئی سی یو میں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔