کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 3”دہشت گرد “ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نےایک کارروائی کے دوران کے دوران کالعدم تنظیم کے 3”دہشت گردوں “کو ہلاک کردیا۔
کورنگی کاز وے کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔
اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ پر مکان میں موجود تینوں دہشت گرد مارے گئے،مقابلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق، ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے کارندے تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔