ایل او سی پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5بھارتی فوجی ہلاک
فائل فوٹومظفرآباد:لائن آف کنٹرول پر بھمبھر سیکٹر میں گزشتہ روز 3پاکستانیوں کی شہادت کے بعد پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ،5بھارتی فوجی ہلاک اور 4چوکیاں تباہ کردیں۔
ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پرسیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ،بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑ اور ہڑپال سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،اس جارحیت سے 2 پاکستانی شہری شہید اور8 شدید زخمی ہوگئے۔
ریڈ الرٹ حالت میں موجود کنٹرول لائن پرپاک فوج اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستان رینجرزدشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے بھمبھر سیکٹر میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کوکرارہ جواب دیتے ہوئے 4 بھارتی فوجی چوکیاں تباہ اور 5 بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ سے آزاد کشمیر کی وادی سونا میں شدید زخمی ہونے والا شہری سکندر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رواں ماہ 21 اکتوبرسے اب تک ورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 6 اورزخمیوں کی تعداد 24 ہو چکی ہے۔
پاک فوج کے مطابق، بھارت عالمی قوانین اور 2طرفہ فائر بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پرمسلسل جارحانہ عزائم کو پروان چڑھا رہا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔