سیالکوٹ:ہرپال سیکٹربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،5شہری زخمی

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2016 09:11am
پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی فورسز کو بھر پورجواب دیا - فائل فوٹو پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی فورسز کو بھر پورجواب دیا - فائل فوٹو

سیالکوٹ:سیالکوٹ کے ہرپال سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے 5پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

بھارتی انتہا پسندوں کے ساتھ ہی بھارتی فوجیوں پر بھی جنگی جنون سوارہوگیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے  صبح سویرے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی فورسز کو بھر پورجواب دیاجس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ورکنگ باؤنڈری پراب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔