اسلام آباد: پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن، پولیس کا چھاپہ

شائع 27 اکتوبر 2016 01:21pm
File Photo File Photo

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے چھاپے کے دوران کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے، جس سے جائے وقوعہ پر افراء تفری پھیل گئی ہے جبکہ بعض کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے چھاپے اور لاٹھی چارج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آمریت میں بھی ایسا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دور آمریت سے بھی بدتر ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ  بھی اپوزیشن میں رہے چکی ہے۔