پی ٹی آئی کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
File Photoاسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کہا کہ دونوں بھائی کرپشن بچانے کیلئے معصوم شکلیں بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شکلیں بناکر کہتے ہیں کہ بچوں کو اسکول جانا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کرپشن کی بات کریں تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، ان حکمرانوں کو شرم نہیں آتی کیونکہ یہ جمہوریت سے ناواقف ہیں۔
پی ٹی آئی چیف نے مزید الزام عائد کیا کہ شریف برادران کرپشن چھپانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ انکی ملک میں کیا دلچسپی ہے کیونکہ ان کے بچے تو بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔
حکومتی کریک ڈاون کیخلاف رد عمل کے طور پر انہوں نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا اورکہا کہ یہ پر امن ہوگا، تاہم اسکے بعد حکومتی ردعمل کا جائزہ لینے کے بعد مزید حکمت عملی واضح کی جائیگی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔