کوئٹہ:پولیس،حساس اداروں کی کارروائی ،4 ”دہشت گرد“ہلاک

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2016 06:44am
کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم، 2 تیار بم اور بارودی مواد برآمد - فائل فوٹو کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم، 2 تیار بم اور بارودی مواد برآمد - فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں پولیس اور حساس اداروں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4”دہشت گرد وں “کوہلاک کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےخفیہ اطلاع پر ایک کمپاؤنڈ پرچھاپہ مارا۔،

 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھ ان پر فائرنگ اور دستی بموں سےحملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے۔

 سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد مارے گئے،کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم، 2 تیار بم  اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔