حکومت کا پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت - فائل فوٹواسلام آباد:حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہےجبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ مالکان کو ہوٹلز اور شادی ہالز کسی جماعت کو نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رات گئے حکومتی آرڈر ملنے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بنی گالہ پہنچ گئی، راستوں کو سیل کردیا گیا اہلکاروں نے کچھ دیر تک عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیے رکھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کے بعد پولیس اورایف سی کی نفری عمران خان کی رہائش گاہ سے 300فٹ کے فاصلے پر چلی گئی، پولیس اور ایف سی کی 6 بسیں اب بھی بنی گالہ میں موجود ہیں تاہم صورتحال پر امن ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔