آرمی چیف سےشہباز شریف،چوہدری نثاراور اسحاق ڈار کی ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ملاقات کی اور قومی سلامتی کے منافی خبر سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،وزیر داخلہ چوہدری نثاراوروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آرمی ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
ملاقات 6 اکتوبر کو قومی سلامتی کے منافی ایک انگریزی جریدے میں شائع ہونے والی جبر پرجاری تحقیقات سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھی،جمعرات کی شام 4 بجے ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔
حکومتی وفد نے قومی سلامتی کے منافی خبراوراس خبرکو فیڈ کرانے والوں کیخلاف تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ اور اس سلسلے میں تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم تحقیقات پرعسکری قیادت کو مطمئن نہیں کرسکی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔