راولپنڈی: حکومتی کریک ڈاون، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں، کئی گرفتار
File Photoراولپنڈی :راولپنڈی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں کے بعد کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔
راولپنڈی میں پولیس کی تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت کئی کارکن گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس اور سیاسی کارکنوں کے درمیان دن بھر آنکھ مچولی ہوتی رہی ۔
پولیس شیلنگ کرتی ہے اور کارکن پتھراؤ کرتے رہے جبکہ کراچی اور لاہور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان حکومتی کریک ڈاون کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
پولیس نے پہلے لال حویلی سیل کی ، کمیٹی چوک پر کنٹینرلگائے اور پھر بھاری نفری بھی تعینات کر دی ۔سب سے پہلے تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز خان جازی نے کارکنان کے ہمراہ بنی گالہ پہنچنے کیلئے انٹری ڈالی ،کارکنان حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔
بعدازاں پولیس نے فوری طور پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ایم پی اے اعجاز خان سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔رہنما کی گرفتاری پر کارکنان مزید مشتعل ہو گئے اور پتھراؤ و شیلنگ کی ابتدا ہوگئی۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zjjqk
وقفے وقفے سے دن بھر پولیس اور سیاسی کارکنوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا،کمیٹی چوک پر مشتعل کارکنوں نے کنٹینر کے ٹائروں کو آگ بھی لگا دی۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت میڈیا کے نمائندے بھی متاثرہوئے۔کارکنوں کی گرفتاریوں میں پولیس کی مدد سادہ لباس اہلکاروں نے بھی کی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کریک ڈاون کیخلاف کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دے دیا اور حکومتی اقدامات کیخلاف شدید احتجاج کیا تاہم بعد ازاں مطالبات کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
لاہور کے مختلف مقامات پر بھی پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور کارکنان نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی قیادت میں احتجاج کیا۔ اس موقعے پر بعض کارکنان نے سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔