پنجاب بھرمیں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
پولیس نے حراست میں لیکر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا - فائل فوٹولاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،درجنوں کارکنوں اور عہدیداروں کو پولیس نے حراست میں لیکر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کو 2نومبر کے دھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور میں کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے 20سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا،گرفتار کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zxip6
شیخوپورہ سے 20،پھالیہ سے 18،رحیم یار خان سے 5، چنیوٹ سے4 جبکہ ساہیوال،چیچہ وطنی اور گوجرانوالہ سے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں جھنگ روڈ سے2 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملتان میں کریک ڈاؤن کے دوران 6 کارکنوں کو پکڑ لیا گیا۔
ننکانہ صاحب میں کارکنوں اور عہدیداروں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فیصل گھارو سمیت 11 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
حافظ آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر سمیت 3 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
اوکاڑہ میں کریک ڈاؤن کے دوران نو جبکہ بورے والا سے 4 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔