اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کو ڈیمو کریسی پارک میں جلسہ کرنےکی اجازت

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2016 09:52am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو ڈیموکریسی پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی نے تحریک انصاف کی درخواستوں کے خلاف سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کوڈی چوک نہ بنائیں ،کیا اس ملک میں صرف عمران خان کی عزت ہے ،کیا عمران خان قانون سے بالاترہے ، عدالت کا احترام کرنا سیکھیں۔

عمران خان کی غیرحاضری سے متعلق تحریک انصاف نےبتایاکہ عمران خان نظربند ہیں تاہم آئی جی اسلام آباد نے اس کی تردید کی ۔

حکومتی وکیل نے کہا مظاہرین سے شراب اور اسلحہ برآمد ہورہا ہے جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شراب تو سرکاری گاڑیوں میں وزراء اوربیروکریٹس بھی لے کرگھومتے ہیں کیا آپ انہیں روکتے ہیں ۔

http://www.dailymotion.com/video/x4zxinn

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے استفسارکیا کہ بتائیں کیاعمران خان ڈیموکریسی پارک میں دھرنا دینے کیلئے تیارہیں۔

 نعیم بخاری نے یقین دہانی کروائی کہ ڈیموکریسی پارک پراحتجاج کریں گے۔

 عدالت نے تحریک انصاف کوڈیموکریسی پارک میں احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے کہاکہ احتجاج اوردھرنے ڈیموکریسی پارک میں ہی یقینی بنائیں اوروہاں سے ہی منتشرہوجائیں ،عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔