اٹک: پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی شیلنگ، عمران خان چراغ پا
File Photoاٹک :اٹک پل پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
اٹک پل پر حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کا سلسلہ پھر شروع کردیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے عارضی طورپر پس پائی اختیار کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد کارکنان کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
پہلے بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنماوں عمران اسماعیل اور عارف علوی کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعدازاں ان کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر رہا کردیا گیا تھا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا سے آنیوالے پی ٹی آئی قافلے پر حکومتی کریک ڈاون کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو بنی گالہ آنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے حکومتی رویئے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پر امن رہیں۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zy2zp











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔