چین: کوئلے  کی کان میں دھماکا، 15محنت کش ہلاک

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2016 05:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چین: چین کے جنوب مغربی علاقے  میں کوئلے  کی کان میں دھماکا ہوگیاجس کے نتیجے میں15 محنت کش ہلاک جبکہ 18 باہر نکلنے میں ناکام رہے اور کان میں پھنس گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔دھماکے وقت  کان میں35 محنت کش کام میں مصروف تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو محنت کشوں کو بچا لیا گیا، جبکہ18 اب بھی پھنسے ہوئے ہیں،واضح رہے کہ امدادی کاموں میں 200کے قریب فائرفائٹرز، پولیس اہلکار اور محنت کش کان کنوں کی تلاش  کے کام میں حصہ لے رہے ہیں۔