شاہ رخ خان کی بیٹی کے اس انداز نے سب کے ہوش اُڑا دئیے
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار (شاہ رخ اورسیف علی خان )کے بچوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر قبضہ جمالیاہے۔
اسٹار کڈز نےحال ہی میں بھارتی تہوار کےموقع پر معروف اداکار امیتابھ بچن کے گھر دی جانے والی پارٹی میں اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی۔
تقریب میں سہانا خان،سارہ علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے انداز ہی بدلے ہوئے تھے،تینوں کی تیاری اتنی بھرپور تھی کہ کسی بھی بڑی اداکارہ کو ٹکر دینے کیلئے کافی تھی۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بچپن سے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں ،تقریب میں وہ نیلے رنگ کے لہنگے میں ملبوس بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھیں،جبکہ سارہ جامنی اور خوشی کپور نے سُنہیرا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
تینوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئیں،بولی وڈ کے معروف اداکاروں کی خوبصورت بیٹیوں کے فلموں میں جلوہ گر ہونے کا انتظار لوگ کافی عرصے سے کررہے ہیں ،لیکن شاہ رخ فی الحال اپنی بیٹی سہانا کو شوبز سے دور رکھنا چاہتے ہیں جبکہ سارہ علی خان(سیف علی خا ن کی بیٹی) بہت جلد فلموں میں قدم رکھنے والی ہیں۔
بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔