گلوکارہ حمیرا ارشد کی شادی شدہ زندگی نے لیا نیا موڑ
لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل و اداکار احمد بٹ کی شادی شدہ زندگی گزشتہ کافی عرصے سے مشکلات سے دوچارہے۔
دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے میڈیا سمیت ان کے چاہنے والوں کو حیران کردیا تھا ۔لیکن اب حمیرا اور احمد نے دوبارہ ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دونوں نے ساتھ رہنے کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر احمد بٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 'حمیرا ہمارے بچے کیلئے واپس آئیں میں اس بات کو قبول کرتا ہوں،ہمارے بیٹے نے اس دوران بہت کچھ سہا ہے۔'
انہوں نے مقامی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب دوبارہ کبھی لڑیں گے اور ایک خوشحال زندگی گزاریں گے ،والدین ہمیشہ بچوں کیلئے قربانیاں دیتے ہیں ۔'
انہوں نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ،امید کرتے ہیں کہ ہم زندگی بھر اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔
واضح رہے کہ احمد بٹ اس سے قبل بھی اپنے اور حمیرا کے رشتے کے حوالے پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس میں ارشد نے بیان دیا تھا کہ وہ گزشتہ 12 برس سے تشدد کا شکار ہورہے ہیں، دونوں کے رشتے کا اتار چڑھاؤ کافی عرصے سے خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حمیرا اپنے شوہر پر بیروزگاری کے علاوہ ڈرگز اور فراڈ کرنے جیسے بڑے الزامات لگا چکی ہیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔