اب مہینوں تک مکڑی کے جالے آپ کو تنگ نہیں کریں گے
فائل فوٹوجیسے ہی مکڑیوں کا ذکر آتا ہے، کچھ لوگوں کے دلوں پر خوف طاری ہوجاتا ہےاور بعض لوگ تو اس قدر خوف زدہ ہوتے ہیں کہ وہ ایک خاص نام کے ڈر ’’آرانو فوبیا‘‘ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اس ڈر میں مبتلا افراد کو مکڑیوں سے شدید خوف محسوس ہوتا ہے ۔کچھ لوگ تو مکڑی کے جالے یا مکڑی کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیتے ہیں۔
پرانی عمارتوں میں مکڑی کے جالے بہت زیادہ لگ جاتے ہیں اور پرانی عمارتوں میں مکڑیاں بھی بہت ہوتی ہیں جس کی وجہ سے تھوڑے دنوں بعد ہی مکڑیا ں جالے بنا لیتی ہیں۔
ایسا ہی پرانے گھروں میں بھی ہوتاہے جوگھر پرانے بنے ہوئے ہوتے ہیں وہاں مکڑیاں بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ہر تھوڑے دن بعد گھر کے کونوں میں جالے نظر آنے لگتے ہیں۔
اکثر خواتین اس بات سے پریشان رہتی ہیں۔ وہ جتنی بھی صفائی کرلیں تھوڑے دنوں بعد پھر ان کو مکڑیوں کے جالے نظر آنے شروع ہوجاتے ہیں۔
آج ہم ان خواتین کی پریشانی کو دور کرنے جارہے ہیں۔ درج ذیل ٹوٹکے پر عمل کرنے سے آپ کو مہینوں تک مکڑی کے جالے پریشان نہیں کریں گے۔
سب سے متاثرہ جگہوں سے جھاڑو یا ویکیوم کی مدد سے تمام جالے صاف کرلیں، پھر واش روم صاف کرنے والے بلیچ کو اسپر بوتل میں ڈالیں اور اس کا اسپرے متاثرہ جگہوں پر کردیں۔
اس اسپرے کے کرنے سے کئی مہینوں تک آپ کو مکڑی کے جالے پریشان نہیں کریں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔