ہندو انتہاپسند علی ظفر کو بھارتی فلم سے نکلوانے میں ناکام
File Photoممبئی :ہندو انتہاپسند دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں کاسٹ پاکستانی اداکار علی ظفر کو اس سے نکلوانے میں ناکام ہوگئے۔
اڑی میں حملے کے بعد بھارتی فلمی دنیا میں پاکستانی ستاروں کی زندگی تنگ ہوگئی اور کئی اداکاروں کو نہ صرف دھمکیاں ملیں بلکہ فواد خان کی فلم 'اے دل ہے مشکل' اور ماہرہ خان کی فلم 'رئیس' کی ریلیز کو ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مشکل بنادیا گیا۔
معروف پاکستانی اسٹار علی ظفر بھی عالیہ بھٹ کیساتھ بھارتی فلم ڈیئر زندگی میں جلوہ گر ہورہے تھے تاہم افواہیں گردش کررہی تھیں کہ علی ظفر کو بھی اس فلم سے ہٹادیا گیا ہے اور انکی جگہ طاہر راج کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
اب دھرما پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے تردید کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر تاحال بھارتی فلم 'ڈیئر زندگی' کا حصہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر راج نے محض فلم کا تشہیری گانا عکس بند کروایا ہے لیکن علی ظفر کی جگہ انکو کاسٹ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم 'ڈیئر زندگی' میں کنگ خان، عالیہ بھٹ ، ادتیہ رائے کپورکے علاوہ کنال کپور بھی جلوہ گر ہورہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔