پاک ایران گیس منصوبہ:مزید پیش رفت کیلئے دوبارہ مذاکرات متوقع
فائل فوٹواسلام آباد:ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبےپر گیس کی قیمت پردوبارہ مذکرات کئےجائیں گے،وزارت پیٹرلیم کا کہنا ہے کہ مذکرات کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گرین سگنل کا انتظارہے۔
وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے مطابق ایران پر پابندیوں کے باعث آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پرتاحال عمل درآمد نہ ہوسکا،تاہم پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان منصوبے پرعمل درآمد کیلئے سنجیدہ ہے۔
پاکستان اورایران کےدرمیان منصوبے میں مزیدپیش رفت کے حوالے سےمذکرات کئے جائیں گے، ایران سے گیس کی قیمت پردوبارہ بات چیت بھی متوقع ہے۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے ای سی سی کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے، ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت ایران نے اپنے حصے کی 900کلو میٹرطویل پائپ لائن بچھا دی ہے،تاہم پاکستان کی جانب سے پائپ لائن کی تعمیر پر کام شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کے بعد بھی فوری حل سامنے نہ آسکا تو معاہدے پرعمل درآمد میں طویل تاخیر کے باعث پاکستان کوجرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔