لاہور: 2 افراد کے قتل میں نامزد 10 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور
فائل فوٹولاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے 2افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد10 سالہ ملزم زین کی درخواست ضمانت 14نومبر تک منظور کر لی۔
لاہور کی مقامی عدالت نے تھانہ مانگا منڈی کے رہائشی کمسن زین کی 2 افراد کے قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت کی سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے بغیر تحقیقات کے زین کا نام چودھری اقبال اور لیاقت کے قتل میں درج کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم زین چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے اور اس کی عمر 10 سال ہے،خدشہ ہے کہ پولیس اسے گرفتار کر لے گی،عدالت ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔
عدالت نے14 نومبر تک درخواست ضمانت منظور کرتےہوئے،تھانہ رائے ونڈ میں تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔