Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

جنک فوڈ آپ کے بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو کمزور کررہا ہے

شائع 05 دسمبر 2016 06:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بچے ہوں یا بڑے جنک فوڈ کسے پسند نہیں مگر  لوگوں کے درمیان اس کی پسندیدگی میں اضافہ  اور اس کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان کس قدر خطرناک ہے اس سے یقینا آپ لا علم ہوں گے۔

جنک فوڈ کو اگر موجود دور کا بڑھتا ہوا مسئلہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ آج کل کے بچے گھر کی چیزوں سے زیادہ جنک فوڈ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، اس معاملے میں والدین  بھی منفی کردار ادا کرتے ہیں بچوں کی ضد پر انہیں بازار سے  اشیاء خرید دیتے ہیں۔

ان کھانوں میں چند ایسی اجزاء شامل کی جاتی ہیں جو انہیں بے حد لذیز بنا دیتی ہیں، اور بچے ان کے عادی ہو جاتے ہیں ، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ  ان کے ذریعے بچوں کی دماغی صلاحیتیں کس حد تک  متاثر ہوتی ہیں۔ یہ کھانے بچوں کے ناپختہ دماغ کو اثر انداز کررہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچپن میں کھایا جانے والا جنک فوڈ بچوں کی بڑھتی عمر کےلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے بچوں کے رویوں میں تبدیلی سمیت دماغ بھی کمزور ہونے لگتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو بچے جنک فوڈ کھاتے ہیں تو اس کا ثر چند ہفتوں میں ہی نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔ فاسٹ فوڈ میں شامل فیٹس بچوں میں غصہ اور چڑچڑاپن پیدا کردیتا ہے، مسلسل جنک فوڈ کھانے سے دماغ کے کچھ حصے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو پڑھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچوں ضدی ہوجاتے ہیں۔

فاسٹ فوڈ بڑی عمر کے لوگوں کو اتنا نقصان نہیں پہنچاتاجتنا چھوٹے بچوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بڑی عمر کےلوگ باقاعدگی سے جنک فوڈ کھانا شروع کردیں۔