ٹماٹروں کو فریج میں ہرگز نہیں رکھیں

شائع 13 دسمبر 2016 06:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگ ٹماٹروں کو فریج میں اسٹور کرتے ہیں ۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ ٹماٹر فریج میں رکھنے سے وہ خراب نہیں ہوتے اور دیر تک فریش رہتے ہیں۔

لیکن ٹماٹروں میں فریج میں اسٹور کرنے کا تصور بالکل غلط ہے۔ فریج میں رکھنے سے ان کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اگر فریج کا درجہ حرارت 50 فارن ہائیٹ سے کم ہوتو ٹماٹروں میں موجود رس میں دانے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کو فریج میں رکھنے سے ان کا ذائقہ بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

ٹماٹروں کو ٹھنڈے درجہ حرارت میں رکھنے سے ان میں موجود لائکو پین (جوکہ اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے) اس کا سارا اثر زائل ہوجاتا ہے۔

آپ ٹماٹروں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں تو یہ خراب ہونے سے بچیں رہیں گے اور اس میں موجود غذائیت بھی برقرار رہے گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔

business insider :بشکریہ