خوبصورت اور چمکدار جلد  اب منٹوں کی بات

شائع 27 دسمبر 2016 06:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چمکدار جلد کےلئے بازار کئی بیوٹی پروڈکٹس موجود ہیں۔  لیکن جو چمک انسان کے چہرے پر قدرتی چیزوں سے نمودار ہوتی ، وہ نہ صرف دیر تک موجود رہتی ہے بلکہ انسان کی خوبصورتی میں چارچاند بھی لگادیتی ہے ۔

مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جلد کو صحت مند بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں، اسی طرح مختلف غذائیں جلد کوتازگی عطا کرتی ہیں۔

وہ کون سی غذائیں ہیں جو آپ کی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

پالک

Image result for spinach images

اس میں جلد کو فائدہ پہنچانے والے  وٹامن ای، سی اور بی کے ساتھ  پوٹاشیم ،  کیلشیم ،میگنشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔

اخروٹ

Image result for akhrot in english

دن بھر میں صرف ایک اونس اخروٹ کھا لینے سے آپ کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے  اور خوبصورتی کے لئے بہت  مفید ہے ۔ اخروٹ بالوں اور آنکھوں کو  چمکدار اور روشن بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس سے  جلدبھی نرم و  ملائم ہوجاتی ہے۔

ہلدی

Image result for haldi images

یوں تو ہلدی کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن اس سے  صحت اورخوبصورت بھی بڑھتی ہے ۔ ہلدی کے ذریعے چہرے پر موجود داغ دھبوں کا باآسانی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ناریل کاپانی

Image result for coconut water

ناریل کے پانی کے ان گنت فائدے ہیں۔ اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور آپ کی جلد بھی نرم وملائم بنتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے جھائیاں بھی صاف ہوتی ہیں اور کیل مہاسوں سے بھی نجات ملتا ہے۔

مالٹے

Image result for malta fruit images

مالٹے کا چھلکا آپ کی جلد کی صفائی کرتا ہے،  مالٹاکھانے سے بھی جلد خوبصورت اور صاف بنتی ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔