پاکستانی فلم"تھوڑاجی لے"کاٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز
لاہور:نئے سال پر مداحوں کو پاکستانی فلم ''تھوڑا جی لے'' کا تحفہ ملے گا۔فلم کا ٹریلر اور گانے کا ٹیزر مداحوں میں مقبول ہورہاہے۔
رواں سال کئی کامیاب پاکستانی فلموں نے شائقین کے دلوں پر راج کیااور اب آئندہ سال 20 جنوری کو فلم '' تھوڑا جی لے''مداحوں کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایکشن، مستی، دوستی اور محبت سے بھرپور ٹریلر اور گانے کو شائقین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم کی کہانی7 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کالج سے نکل کر عملی زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کرتے ہیں۔
ماڈل اور اداکار رضوان علی جعفری پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بھی نئے چہروں کو متعارف کروایا گیا ہے۔
ٹریلر دیکھئے
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔