کیا نہار منہ لیموں پانی پینا آپ کے لئے صحت بخش ہے؟
یہ بات درست ہے کہ لیموں بے پناہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، اس میں موجود جوس ہماری جلد، آنکھوں کی بینائی غرض بہت سی چیزوں کے لئے بے انتہا فائدے مند ہے۔
اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے نہار منہ اس کا استعمال کرتے ہیں۔ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پیا جائے تو یقینا بے حد فائدہ حاصل ہوتا ہے اور اس سے چند ہفتوں میں نمایاں فرق بھی محسوس ہونے لگتا ہے۔
نہار منہ لیموں کا پانی پینا نضام ہضم کو بھی بہتر بناتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار ہمارے صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔
ایک کپ فریش لیموں کا جوس ہمیں 187 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے، مگر ان سب کے علاوہ ہر شخص اس غذائیت سے بھرپور ڈرنک کو پیتے ہوئے ایک بڑی غلطی کر رہا ہے۔
عام طور پر لیموں کے دو حصے کر کے اسے نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیتے ہیں جبکہ یہ طریقہ بلکل درست نہیں ۔
ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ لیموں کے چھلکے میں بھی وافق مقدار میں غذائیت موجود ہوتی ہے۔ اس لئے بجائے کہ ہم لیموں کا رس نکالیں لیموں کو چھلکے سمیت ہی پانی میں شامل کریں تو غذائیت میں اضافہ ہوجائے گا۔
نہار منہ لیموں پانی پینے کے لئے درج ذیل طریقے پر عمل کیجئے۔
دو لیموں لیجئے اور اس کے سلائس کیجئے ان تمام سلائسس کو نچوڑ کر نیم گرم پانی میں شامل کرلیجئے اس کے بعد بچے ہوئے چھلکوں کو پیس کر پانی میں شامل کیجئے ایسا کرنے سے یہ پانی آپ کے لئے مزید فائدے مند ہوجائے گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔