بولی وڈ 2016 میں کئی تنازعوں اور بریک اپ کی کہانیوں میں گھرا رہا
Image copyrightSHEMAROO Image captionرنبیر اور کترینہ کافی عرصے سے شاتھ رہ رہے تھےسال 2016 بولی وڈ کے لیے کافی کھٹا میٹھا رہا. آئیے نظر ڈالیں بولی وڈ کی کچھ ایسی دس باتوں پر جنہوں نے 2016 میں ہماری توجہ حاصل کی۔ سال کی ابتدا قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے ’بریک اپ‘ یا علیحدگی سے ہوئی کوئی نہیں جانتا کہ اس کی وجہ کیا تھی سنہ 2017 میں دونوں کی ایک فلم ’جگا جاسوس‘ آنے والی ہے۔ کترینہ اور رنبیر کی زندگی میں اتار چڑھاؤ کیا اس فلم پر کوئی اثر ڈالے گا یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
اس سال کچھ اور جوڑے الگ ہوئے ان میں ملائکہ ارورہ اور ارباز خان، فرحان اختر اور ادھنا بھباني اور ہالی وڈ کے ’مسٹر اور مسز سمتھ‘ یعنی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ۔ بریڈ پٹ اور انجلیناجولی کے درمیان کھٹ پٹ تو اگلے سال بھی چلتی رہے گی۔
کنگنا رناوت اور رتک روشن کے درمیان لڑائی کیوں ہو رہی ہے یہ واضح طور پر کوئی نہیں جانتا ہیاں اتنا ضرور نظر آتا ہے کہ دونوں کے درمیان زبردست جھگڑا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک اخبار کو انٹرویو میں رتیک کے والد راکیش روشن نے کہا تھا، ’اگر رتیک سچ بولے گا تو لوگ چونک جائیں گے‘ حالانکہ انہوں نے کنگنا کا نام نہیں لیا کنگنا بھی کہاں چپ بیٹھنے والی تھیں فوراً جواب دیا کہ رتک ایک 42 سال کے ایسے بچے ہیں جن کا دفاع کرنے کے لیے ان کے پاپا کو آنا پڑتا ہے۔
Image copyrightAFP Image captionسلمان کے ایک جملے پر انکے والد کو معافی مانگنی پڑیجہاں تک سلمان خان کا تعلق ہے انہیں سرخیاں بنانے کے لیے فلم کی ریلیز کی ضرورت نہیں۔ فلم ’سلطان‘کی ریلیز سے پہلے ہی انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا کہ ان کے پاپا سلیم خان کو معافی مانگنی پڑی۔
سلمان سے پوچھا گیا تھا کہ فلم ’سلطان ‘ میں پہلوان کی طرح ٹریننگ کرنے میں کیا کیا مشکلات پیش آئیں، جس کے جواب میں سلمان کے منہ سے نکلا کہ وہ کسی ’ریپ وكٹم‘ کی طرح محسوس کر رہے تھے. پھر کیا تھا میڈیا اور سوشل میڈیا سلمان پر ٹوٹ پڑا۔
ایک لفظ اس سال بڑا عام ہوا اور وہ ہے ’ٹرولنگ‘۔
Image copyrightAFP Image captionعامر خان کو سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنایا گیاسوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اتنے تبصرے کرنے لگتے ہیں کہ رائے دیتے دیتے رائی کا پہاڑ بن جاتا ہے. اس سال اداکار عامر خان عدم برداشت پرجاری بحث میں شامل ہو گئے۔
عامر نے کہا کہ وہ عدم پرداشت کے بڑھتے واقعات پر فکر مند ہیں اور ایک بار تو ان کی بیوی کرن راؤ نے ان سے کہا تھا کہ کیا انہیں ملک چھوڑ دینا چاہئے. اتنا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر عامر خان کو دل بھر کر پریشان کیا گیا۔
اس سال ’ملک دشمن‘ سے لے کر ’گو ٹو پاکستان‘ بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا.
Image copyrightAFP Image captionکرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے بیٹے کا نام تیمور علی خان پٹوڈی رکھا ہےفلم 'اڑتا پنجاب' کی ریلیز پر تنازع کا شکار ہوئی اس تنازعہ میں ہائی کورٹ سے لے کر سوشل میڈیا نے حصہ لیا۔
سینسر بورڈ پر ایک طرح سے تنقید کرتے ہوئے عدالت نے کہا، قانون کے مطابق سینسر بورڈ کو فلموں پر پابندی لگانے کا حق نہیں ہے کیونکہ سینسر لفظ سنیماٹوگرافي ایکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس سال کی سب سے متنازع .فلم کرن جوہر کی 'اے دل ہے مشکل' رہی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی کام کیا ہے۔
مہاراشٹر نونرمان سینا اور کچھ دیگر تنظیموں نے اس فلم کی ریلیز روکنے کی دھمکی دی تھی اور مطالبہ کیا گیا کہ فلم سے فواد خان کے سینز نکالے جائیں۔ یہ تنازع ابھی جاری تھا کہ اسی درمیان فلمساز انوراگ کشیپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹ کیا تھا. ’نریندر مودی جی، ہمیں سیکورٹی کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا، ’سر آپ نے ابھی تک پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پاکستان جانے پر معافی نہیں مانگی ہیں. وہ 25 دسمبر کا دن تھا. جب آپ ملاقات کر رہے تھے تبھی کرن جوہر اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کر رہے تھے. کیوں‘؟
بحرحال کافی ہنگامے کے بعد فلم ریلیز کی گئی جس میں فواد خان کے سینز نہیں نکالے گئے۔
کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے یہاں بیٹے کی وِلادت ہوئی اور بچے کا نام ’تیمور‘ رکھا گیا۔ سوشل میڈیا نے اپنے جلوے پھر دکھائے اور تیمور نام رکھنے پر والدین کی خوب خبر لی گئی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ سنی ليوني سے مضطرب کرنے والے سوال پوچھے گئے، اور ایسے سوال بار بار پوچھے جانے پر بھی سنی ليوني نے اپنا آپا نہیں کھویا اس انٹرویو پر کافی بحث ہوئی۔
www.bbc.com/urdu : بشکریہ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔