سردیوں میں وزن بڑھنے کی اہم وجوہات

شائع 07 جنوری 2017 07:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگوں کا وزن سردیاں آتے ہی بڑھنے لگتا ہے۔ لیکن اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

چونکہ سردیاں انسان کو سست بنا دیتی ہیں اور لوگ کام کاج کے بجائے زیادہ وقت بستر میں بیٹھ کر کمبل میں ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں۔

سردیوں کی سوغات بھی ایسی ہوتی ہیں جوکہ وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہیں۔ جن میں کافی، کریمی سوپ اور ڈرائی فروٹ وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کئی ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کا وزن سردیوں میں بڑھنے لگتا ہے اور وہ وجوہات کون سی ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ سستی

Image result for laziness in winters

سردیاں اپنے ساتھ سستی لے کر آتی ہیں۔ کچھ لوگ موٹے لحافوں میں بیٹھ کر اپنا سارا وقت گزارتے ہیں اور ساتھ کھانا پینا بھی چلتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔ لہذا سست ہونے کے بجائے بھرپور طریقے سے روزمرہ کے کام سرانجام دیں۔

٭ موٹے کپڑے

Image result for layers of cloth in winters

سردیوں میں لوگ دوسرے موسموں کی بانسبت زیادہ کپڑے پہنتے ہیں، ان کپڑوں میں باڈی شیپ پتہ نہیں چلتی اور آپ کو اس بات کا احساس دیر سے ہوتا ہے کہ جسم میں اضافی چربی جمع ہوگئی ہے۔

٭ اداسی

Image result for sadness in winters

کچھ لوگوں کا مزاج سردیوں کے موسم میں بہت اداس ہوجاتا ہے اور وہ اس کیفیت میں زیادہ کھانا شروع کردیتے ہیں۔ کھانے کی مقدار معمول سے زیادہ ہونے پر وزن بڑھنے لگتا ہے۔