مشیل اوباما کا وائٹ ہاؤس میں الوداعی خطاب
فائل فوٹوواشنگٹن:مشیل اوباما نے بطور امریکی خاتون اول وائٹ ہاؤس میں الوداعی خطاب کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے تارکین وطن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے امریکا ایک عظیم ملک بنا۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مشیل اوباما الوداعی خطاب میں آبدیدہ نظرآئیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون اول بننا میرے لئےاعزازکی بات ہے،انہوں نے امید ظاہرکی کہ امریکی عوام بھی ان کی خدمات پرفخرکریں گے۔
"میں آپ سب کی بہت شکر گزار ہوں کہ آپ آنے والی نسل اوراس ملک کے لیے بہت محنت سے کام کر رہے ہیں ،آپ سے آخری خطاب کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے،میں آپ سب کی تہہ دل سے مشکور ہوں"۔
مشیل اوباما نے نوجوانوں کومستقبل کی امید قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ امریکا میں بسنے والے تمام نوجوان ترقی کے لیے اپنا کردارادا کریں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔