عامر خان کی فلم 'دنگل' ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب

شائع 09 جنوری 2017 01:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

عامر خان نہ تو ایوارڈتقریبات  میں جاتے ہیں نہ ہی باکس آفس سے متعلق زیادہ گفتگو کرتے ہیں بلکہ ان کا تو یقین ہے کہ صرف اچھی فلمیں بنا کر فلم بینوں کی محبت حاصل کی جاسکتی ہے۔

عامر کی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھارتی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم بن گئی ہےلیکن اداکار فلم بینوں کا رد عمل دیکھ کر  خوش ہیں۔

بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے معروف عامر خان ٹرینڈ سیٹر بن گئے ہیں۔ وہ باکس آفس کلیکشن کو کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے لیکن ان کی فلموں نے انہیں ٹرینڈ سیٹر بنادیا ہے۔

تجزیہ کار تران آدرش کے مطابق عامر کی گھجنی  پہلی فلم تھی جس نے 100کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کیا۔ ان کی 3ایڈئٹس 200کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بنی اور فلم پی کے نے باکس آفس پر 300کروڑ روپے اکھٹے کرنے کے نیا رجحان سیٹ کر دیا۔

اور اب عامر خان کی دنگل 350کروڑ روپے جمع کرنے کے بہت قریب آگئی ہے۔

عامر خان جو اسکرین پر زیادہ نظر تو نہیں آتے لیکن بے شک باکس آفس کے غیر متنازعہ بادشاہ ضرور بن گئے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز