شہد اور دار چینی کا یہ استعمال کردے گا آپ کا حیران
فائل فوٹولوگ صدیوں سے دار چینی اور شہد استعمال کرتے آرہے ہیں یہ دونوں اجزاء چینی لوگ دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
شہد کبھی خراب نہیں ہوتا اس کی ختم ہونے کی کوئی میعاد نہیں ہوتی اور دار چینی کو ہزاروں سال سے لوگ بہت قیمتی جانتے ہیں۔ اب یہ بہت عام ہوگئی ہے اور تقریباً ہر دکان پر باآسانی دستیاب ہوتی ہے۔
اگر دار چینی اور شہد کومکس کرکے کھایا جائے تو ایک تو اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے اور دوسرا یہ ہماری صحت پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
شہد اور دار چینی کا یہ مکسچر ہمیں کیا کچھ فائدے فراہم کرسکتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔
٭ بڑھاپے کو روکنے میں مددگار

جلد کو خوبصورت اور تروتازہ رکھنے کےلئے یہ دونوں اجزاء بہت فائدہ مند ہیں۔ یہ دونوں اجزاء آپ کی جلد میں جذب ہوکر تمام جلد کو بڑھا کرنے والے ریڈیکلز کے خلاف لڑائی کرتے ہیں اور جلد بڑھاپے کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
٭ دل کو مضبوط بناتا ہے

شہد اور دار چینی دل کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اگر دل مضبوط نہیں ہوتو انسان کی صحت بھی خاص اچھی نہیں ہوتی۔ شہد کے استعمال سے دل کی شریانوں میں خون کی روانی اچھی ہوتی ہےجبکہ دار چینی دل کو 'بیڈ کولیسٹرول' سے بچائے رکھتا ہے۔
٭ موسمی بیماریوں سے بچاؤ

یہ دونوں اجزاء موسمی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں اور آپ کو بیمار ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ خاص طور پر اس کا مکسچر گردوں کےلئے بہت فائدہ مند ہے۔
٭ وزن میں کمی
![]()
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس میں دار چینی اور شہد کا مکسچر آپ کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی ڈائٹ اچھی ہو اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کررہے ہیں اور ساتھ ان دونوں اجزاء کا مکسچر بھی استعمال کررہے ہیں تو اس سے آپ کا وزن جلدی کم ہوسکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
بشکریہ: برائٹ سائٹ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔