ہولی وڈ اداکارہ کم کارڈیشن کی بوتیک میں چوری
File Photoنیویارک :ہولی وڈ اداکارہ کم کارڈیشن کی مصیبتیں کسی صورت کم ہونے کا نام نہیں لی رہیں ،پہلے گھرمیں چوری ہوئی اور اب چور انکی بوتیک کا بھی صفایا کر گئے۔
ہولی وڈ اسٹار کم کارڈیشن کے گھر میں ڈکیتی کے بعد دکان بھی لٹ گئی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے میل روزایونیو پرواقع فیشن ماڈل کم کارڈیشن کی بوتیک کا ایک خاتون صفایا کرگئی۔
خاتون چورانتہائی چالاکی سے بوتیک سے دولاکھ ڈالرکا سامان لے اڑی اور کسی کو کانوں کان خبرنہ ہوئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
گزشتہ سال کم کارڈیشن کے پیرس میں واقع فلیٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی گئی تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔