معروف ہدایت کار سید نور کی اہلیہ انتقال کرگئیں

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے مایا نازہدایت کار سید نور کی پہلی اہلیہ رخسانہ نور 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
رخسانہ گزشتہ 15 برس سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں ،وہ علاج کی غرض سے امریکا بھی گئی تھیں۔
رخسانہ نے صحافی،شاعرہ اور مصنف ہونے کے ساتھ مختلف جامعات میں درس و تدریس کے فرائض انجام دئیے،اس کے علاوہ انہوں نے اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا ۔سید نور اور رخسانہ کے 4 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سید نور نے اداکارہ صائمہ کے ساتھ دوسری شادی کرلی تھی جس کے باعث ان کی اہلیہ اپنی بیٹی کے ساتھ الگ رہنے لگی تھیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔