مقابلہ نہیں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں،عامرخان

شائع 13 جنوری 2017 06:25am

ak

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ خان خود اپنی ہی ریس میں دوڑ رہے ہیں اور مزے کی بات ہے اول بھی آئے ہیں۔

 ایک انٹرویو کے دوران ان کا   کہناتھا کہ وہ کسی سے مقابلہ نہیں کرتے ،لیکن  وہ اپنے ساتھی اداکاروں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میرا مقابلہ شاہ رخ خان،سلما ن خان یا اکشے کمار سے نہیں بلکہ خودسے ہے،لیکن  ساتھی اداکاروں کا اچھا کام مجھے متاثر کرتا ہے اور میں ان سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ تمام باتیں حال ہی میں سپر  ہٹ ہونے والی فلم دنگل کے حوالے سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہیں۔

 اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے  عامر نےکہا کہ مجھےشاہ رخ کی بہت سی فلمیں پسند ہیں  خاص کر چک دے انڈیا،سوادیس،کچھ کچھ ہوتا ہے اوردل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی پسندیدہ فلمیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم "دنگل"2016 کی بہترین اور سب سے زیادہ آمدنی والی فلم تھی جس نے ریلیز کے ساتھ ہی بہت سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز